پاکستان اور افغانستان کے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ فورم کا دو روزہ اجلاس 26 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) پاکستان اور افغانستان کے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ فورم کا دو روزہ اجلاس 26 اور27 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ سپیکر اسد قیصر اجلاس کے میزبان ہوں گے۔ اجلاس میں پاکستان اور افغانستان کے صنعت کار ‘ تاجر اور دوسرے متعلقہ اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔