زمبابوے کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن، شہریوں کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے آرمی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں ہونے والے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میچوںکے دوران شہریوں کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا سٹی ٹریفک پولیس کے ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر محمد وسیم نے بتایا کہ آرمی کرکٹ سٹیڈیم میں 21اکتوبر تا 25اکتوبر تک منعقد ہونے والے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے پریکٹس میچوں کے دوران سکیورٹی کے پیش نظرTMچوک سے پشاور روڈکی طرف اور MHچوک سے کچہری چوک کی طرف ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند رکھنے پر شہریوںکی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک کے متبادل روٹ فراہم کیے گئے ہیں TMچوک سے پشاورروڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کو حیدر روڈ ٹرن سے محفوظ چوک سے براستہ MHکی طرف بھیجا جائے گا جبکہMHسے کچہری چوک کی طرف جانے والی ٹریفک کو براستہ محفوظ روڈ،ریلوے روڈ،کامران مارکیٹ سے مریڑ کی طرف روانہ کیا جائے گا۔ اس دوران شہر میں ٹریفک کی روانی کو اچھے طریقے سے برقرار رکھنے ،فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک پلان پر عملد ر آمد کروانے کے لیے ٹریفک پولیس کے 219اہلکارٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جس میں 04ڈی ایس پیز،14انسپکٹر ،162ٹریفک وارڈنزاور39ٹریفک اسسٹنٹ شامل ہیں۔ سکیورٹی کے پیش نظرتمام ٹریفک سٹاف کو ہدایت کی گئی کہ مشکوک گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور کالے شیشے، بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں ، موٹر سائیکلو ں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔