سونا 350 روپے تولہ مہنگا ہو گیا
لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 350 روپے اضافے سے 116000روپے ہو گئی ہے۔ جس سے24قیراط 10گرام سونے کی قیمت 300روپے اضافے سے 99451‘ 22 قیراط 10گرام سونے کی قیمت 91164روپے ہو گئی۔ جیولرز نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں ایک اونس سونے کی قیمت 12ڈالر اضافے سے 1912 ڈالر ہو گئی ہے جس کے باعث قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔