جے یو پی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ‘صفدر شاہ گیلانی
لاہور (پ ر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جے یو پی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمراں ناکام ہو گئے ہیں مہنگائی ،بیروزگاری،کرپشن اور کشمیر پرحکومت نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، پی ڈی ایم چوروں کا ٹولہ ہے اس کے بعض عہدیداران جس طرح پاک فوج کے خلاف بات کررہے ہیں اس کو مسترد کرتے ہیں پاک فوج پاکستان کا سرمایہ ہے اپوزیشن جماعتیں اس کے خلاف بات کرکے ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں ملک میں فرقہ وارانہ آگ لگانے میں حکومت خود ملوث ہے اوروہ فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی سازشیں کررہی ہے اور فرقہ واریت کوہوادینے والوں کی مکمل سرپرستی کررہی ہے مجلس عاملہ اس کی سخت مذمت کرتی ہے ان سازشی عناصر کو فرار کرنے میں حکومت خود ملوث ہے حکومتی وزرائاس سازش میں شامل ہیںوقف بل کے ذریعہ مذہبی قوتوں کو دیوار سے لگانے کوشش کی گئی ہے مدارس مساجد اور مذہبی ذہن رکھنے والوں کی آزادی سلب کی جارہی ہے حکمراں قادیانیت نواز منصوبے پر عمل پیرا ہیں کلیدی عہدوں پر قادیانیوں کو تعینات کیا جارہاہے عالمی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے مقدسات کی توہین صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار کی گستاخیاں کی جارہی ہیں اس وقت ملک میں اتحاد ویگانگت کی فضاء پیدا کر کے اتحاد واتفاق کی فضاء قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے مرکزی سیکریٹری جنرل سید صفدر شاہ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کرائے جے یو پی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی جے یو پی کی تمام صوبائی اور ضلعی تنظموں کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر صالح دیانت دار اور اچھی شہرت کرنے والے امیدواروں کی فہرست مرکزی کو ارسال کریں قاری زوار بہادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی صورتحال اس وقت انتہائی نازک ہے ملک دشمن استعماری قوتیں مذہبی افراتفری پھیلانا چاہتی ہیں قوم اتحاد اور اتفاق کا عملی مظاہرہ کرے ،کشمیر کے وزیر اعظم کے بیان سے پتہ چلتا ہے حکمراں کشمیر پر مجرمانہ خاموشی اختیارکئے ہوئے جے یو پی کی مرکزی مجلس عاملہ نے حکومتی خاموشی پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں اس نازک صورتحال پر فوری توجہ دیں کشمیر کا سودا کسی صورت برداشت نہیںکیا جائے گا۔اجلاس میں ڈاکٹر جاوید اعوان ،سید عقیل انجم قادری ،صاحبزادہ فضل الرحمن اکاڑوی ،میاں منیر احمد جامی ،پیر جمال الدین چشتی،پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری ،سید شاداب الحسن نورانی ،محمد ایوب مغل ،رشید احمد رضوی،نصیر احمدنورانی ،ڈاکٹر یوسف آرائیں ،صاحبزادہ مدثر حسین وٹو،پیر سعید احمد نقشبندی،ڈاکٹر محمد یونس دانش ،مفتی تصدق حسین قادری ،حافظ ارتضی نورانی حاحی ظفر احمد ساہی،محمد عثمان سیالوی،رشید احمد سہو،حافظ محمد اصغر علی چیمہ محمد ایوب خان ایڈووکیٹ ،ابویاسر اظہر حسین فاروقی،ان کے علاوہ ملک کے چاروں صوبوں سے اراکین عاملہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔