دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی
کنری(نامہ نگار)بوسٹاں بائی پاس پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان زور دار ٹکر کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک دوسرا شدید زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق کنری کے نواح میں بوسٹاں بائی پاس کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان آمنے سامنے ٹکر کے نتیجے میں بوسٹاں شاخ کا رہائشی 22 سالہ مولچند ولد موہن میگھواڑ اور گاؤں آراڑو کا رہائشی جیرام کولہی شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو تعلقہ اسپتال کنری لایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مولچند میگھواڑ دم توڑ گیا جبکہ حالت تشویشناک ہونے کے پیش نظر ڈاکٹرز نے زخمی جیرام کولہی کو حیدر آباد ریفر کر دیا ہے۔