کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ
میرپورخاص(بیورورپورٹ)مسلم لیگ نواز میرپور خاص کی جانب سے پریس کلب کے سامنے کیے جانے والے احتجاج میں شامل ضلعی صدر مظہر شاہ،کامران قریشی،رفیق مغل سمیت دیگر کارکنان نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور پارٹی پرچم تھام رکھے تھے۔ مظاہرین کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے/ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما ئوں کا کہنا تھا کہ ہم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔