میرپورخاص کی مساجد میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ
میرپورخاص(بیورورپورٹ) میرپورخاص شہر میں واقع مساجد میں چوری کی بڑتی وارداتوں پر نمازیوں میں تشویش کی لہر پھیل گئی ہے اولڈ میرپور تھانے کی حدود حیدر آباد روڈ پر واقع مسجد بلدل میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران تین چوری کی وارداتیں رونما ہو چکی ہیں نامعلوم چور مسجد سے چندے کی پیٹی ، موبائل فون مسجد کے قیمتی کاغذات اور نمازیوں کے جوتے لے کر فرار ہوگئے بلدل مسجد کے متولی کے مطابق چور مسجد کی چھت سے اندر داخل ہوتے ہیں اور وارداتیں کرنے کے بعد فرار ہو جاتے ہیں جس کی اطلاع اولڈ میرپور کے تھانے اور ایس ایس پی کو دی جس پر اولڈ میرپور تھانے کے ایس ایچ او نے کہا کہ چندے کی پیٹی میں جو رقم تھی مجھ سے لے لو معمالہ ختم کرو مگر ہمارا مطالبہ پیسوں کا نہیں اصل چور کی گرفتاری کا ہے چوری کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے تاکہ ہمیں روز روز کی ان چوریوں سے چھٹکارہ مل سکے اس کے علاوہ ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب واقع مسجد کنزالیمان میں آئے روز اور خاص کر جمعہ کے روز نامعلوم چور مسجد سے نمازیوں کے جوتے اور دیگر قیمتی چیزیں لے کر فرار ہو جاتے ہیں جس سے نمازی اور مسجد کا پیش امام سخت پریشان ہیں مسجد کے امام یار محمد سنگراسی کا کہنا ہے کہ مسجد میں چوریاں کرنے والے گیٹ پر بیٹے ہوہے بیکاری اور انکے اعلی کار ہیں انہوں نے پولیس سے چوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔