غلاف خانہ کعبہ فیکٹری اور عجائب گھر کھول دیئے گئے
مدینہ منورہ (نمائندہ خصوصی) غلاف کعبہ فیکٹری اور عجائب گھر کھول دیئے گئے۔ پیر 19 اکتوبر سے غلاف کعبہ فیکٹری اور حرمین نمائش سینٹر کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر انتظامیہ کے تحت تمام بیرونی اداروں کو مرحلہ وار کھولا جا رہا ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ غلاف کعبہ فیکٹری اور حرمین عجائب گھر زائرین حرم کی خاص دلچسپی کا مرکز ہیں۔ جہاں مختلف قسم کے لوگ حرمین کی تاریخ معلوم کرنے کے لئے آتے ہیں ۔