راہگیر خواتین کے پرس چھیننے والے 2ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) اقبال ٹاون ڈویڑن انوسٹی گیشن پولیس نے راہگیرخواتین اور طالبات سے پرس چھیننے کی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن نے خواتین سے پرس چھیننے والے ملزم اختر عرف اختری کو گرفتار کی جبکہ انویسٹی گیشن پولیس مسلم ٹاو ¿ن نے خواتین اور طالبات سے پرس چھیننے والے ملزم مقیت کوگرفتار کر کے ملزمان سے چھینے گئے لاکھوں روپے کے طلائی زیورت، پرس، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی۔