پاکستان ٹیکس فورم کے وفدکی چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی سے ملاقات
لاہور( کامر س رپورٹر) پاکستان ٹیکس فورم کے چیئرمین ذوالفقار خان کی سربراہی میں وفدنے چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی زین العابدین ساہی سے ملاقات کی جس میں ٹیکسیشن سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر چیف کمشنر آرٹی اوٹواحمد شجاع خان، چیف کمشنر آر ٹی او ون آمنہ حسن اور چیف کمشنر ایل ٹی یوقیصر اقبال ،صدر لاہور ٹیکس بار علی احسن رانا، عائشہ قاضی ، فیصل اقبال خواجہ ، افتخار شبیر ، عمر اقبال خواجہ، نعیم خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے ٹیکسیشن کے نظام میں بہتری کیلئے مختلف تجاویز بھی دیں۔