خیبرپی کے کے غریب افراد کی آمدن میں اضافے کے لئے اثاثہ جات کی تقسیم
لاہور (پ ر) غربت کے خاتمہ کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ (پی پی اے ایف) نے خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ اور لکی مروت میں لائیولی ہڈ سپورٹ اینڈ پروموشن آف اسمال کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام (LACIP) کے دوسرے مرحلے کے تحت اثاثوں کی منتقلی کی تقریب ہوئی۔ اس پروگرام کے تحت بونیر، شانگلہ اور لکی مروت کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے کام کیا جارہا ہے۔