جبری ریٹائر کرنے پر کانسٹیبل 10برس سے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )محکمہ پولیس کا کانسٹیبل جبری ریٹائر کئے جانے پر دس برسوں سے محکمہ پولیس کے دفاتر اور عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہے۔ اوکاڑہ کے رہائشی عبدالمجید کا کیس اس وقت سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ سابق کانسٹیبل عبدالمجید نے نوائے وقت کے دفتر آ کر بتایا کہ اس دس برس قبل جبری ریٹائر کر دیا گیا تھا۔
اس کے بعد اس نے محکمہ کے تمام افسران بالا کو درخواستیں دیں، پنجاب سروس ٹربیونل میں بھی کیس دائر کیا۔ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی کیس چلا ۔ عبدالمجید کا کہنا ہے کہ اس وقت اسکا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اسنے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ اسکا کیس جلد از جلد نمٹا دیا جائے۔