جوبلی لائف انشورنس اور ایزی انشورنس کے درمیان معاہدہ
لاہور (پ ر) پاکستان میں نجی شعبے کے صف اول کے انشورنس ادارہ جوبلی لائف انشورنس نے ملک میں انتہائی تیزی سے ترقی کرنے والے انشورنس ایگریگیٹر پورٹل ایزی انشورنس ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے کیساتھ اشتراک کیا ہے۔ اس اشتراک کے تحت صارفین کو آن لائن خریداری کے خصوصی پلیٹ فارم کے ذریعے چند کلکس پر جدید ترین انشورنس پالیسی پیش کی جاسکیں گی۔ اس پلیٹ فارم کا پہلا مرحلہ فعال ہونے کے دوران جوبلی لائف اگلے چند ماہ میں اس پورٹ فولیو میں مزید کٹیگریز کے اضافے کے ساتھ زندگی اور صحت کے فوری مدتی انشورنس پلانز پیش کرے گا۔ یہ اہم اشتراک جوبلی لائف کے ہدف سے ہم آہنگ ہے تاکہ اپنے موجودہ اور نئے صارفین کے لئے انشورنس کے حصول کو باسہولت اور کسی رکاوٹ سے محفوظ رکھا جائے ۔