گرانفروشوں‘ پیمانہ میں کمی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی‘ پٹرول پمپ سمیت 5 دکانیں سیل
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کا ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا وسیم ارشد کے ہمراہ سٹی ننکانہ اور گردونواح کا دورہ، اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے، پیمانے میں ردوبدل کرنے پر پٹرول پمپ سمیت 5 دکانوں کو سیل کردیا، پانچ دکاندار کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے علاوہ متعدد دکانداروں سے ہزاروں روپے کا جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو نے موڑکھنڈا میں گراں فروشی،ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سبزی، پھل، کریانہ کی متعدد دوکانوں پراشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو چیک کیا۔