ایک تصویر ایک کہانی…
لاہور میں کار موٹر سائیکل سٹینڈ مافیا کا عروج ہے۔ کسی بھی سڑک پر جائیں موٹر سائیکل سٹینڈ نظر آئیں گے۔ اگر سٹینڈ لگانے کی اجازت یا ٹھیکہ ایک شخص کو دیا ہے تو اسکی جگہ مخصوص ہے۔ مگر بغیر ٹھیکہ لئے جگہ جگہ سٹینڈ بنانے سے حکومت کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔ سڑک پر سٹینڈ بنانے سے ٹریفک مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ان کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ سٹینڈ مافیا کو روکنے کے لئے حکومت کو اقدامات کرنے چاہئے۔ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خلاف زبردست جنگ لڑ رہی ہے۔ مگر سٹینڈ مافیا پر توجہ کی ضرورت ہے تاکہ ٹریفک کے مسائل اور عوام کی پریشانی کو دور کیا جائے۔(فوٹو: اعجاز لاہوری)