نواز شریف قومی اداروں کو بدنام کرکے انتشار کی سیاست کررہے ہیں :چوہدری سلیم بریار
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے نواز شریف کی طرف سے فوج مخالف بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف قومی اداروں کو بدنام کرکے انتشار کی سیاست کررہے ہیں انہوںنے کہا کہ عوام اور اپنی پارٹی کو دوسری بار تنہاچھوڑ کر بیرون ملک جانے والے ملک کے خیرخواہ نہیں۔بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک اپنے بیٹوں کے ساتھ سیر سپاٹے کررہے ہیں اورپاکستان آنے کی بجائے عوام کو سڑکوں پر لارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میںعہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔