شہر کی تمام یونین کونسلوں میں سیرت البنیؐ کانفرنسز اور جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا:ذکر اللہ مجاہد
لاہور( پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی لاہور نے ربیع الاول کے آغاز سے ہی نبیؐ سے پیار سود سے انکار مہم کا آغاز کردیا ہے۔شہر بھر کی تمام یونین کونسلز میں انسداد سود کیمپوں کے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور ربیع الاول میں سود کے خاتمے کیلئے اہلیان لاہور کیلئے دستخطی مہم بھی بھر پور انداز میں چلائی جائے گی۔ شہر بھر کی تمام یونین کونسلوں میں سیرت البنیؐ کانفرنسز اور جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر بھر میں لگنے والے انسداد سود کیمپوں کا دور کرتے ہوئے کیا۔