صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کی امام بادشاہی مسجد سے ملاقات
لاہور(خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کی امام بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد سے انسانی حقوق کے کمپ آفس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں امن اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیا۔صوبائی وزیر اعجاز عالم نے کہاکہ خواہاں ہیں کہ دہشتگردی اور معاشرے میں بڑھتے بیگاڑ کو ختم کرنے کیلئے اتحاد قائم کرنے کیساتھ امن کو فروغ دیاجا سکے ۔ اس کے لئے علمائے کرام کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ پاکستان میں تمام مذاہب کے حقوق ہیں۔ تاہم محکمہ انسانی حقو ق و اقلیتی امور کے پلیٹ فارم سے تمام شہریوں کی جان و مال،عزت وآبرو کی حفاطت یقینی بنا نا یقینی طور پر قابل تعریف اقدام ہے ۔