حکمرانوں کے ہاتھ پائوں پھول چکے ہیں :خالد جوئیہ ‘راؤ شہاب الدین
کاہنہ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما محمد خالد جوئیہ،سابقہ ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت جتنی مرضی انتقامی کارروائیاں کر لے جلسے ،ریلیاں نہیں رکیں گی ۔گوجرانوالہ اور کراچی کا جلسہ دیکھ کر حکومتی حکمرانوں کے ہاتھ پائوں پھول چکے ہیں فلاپ شو کہنے والے چمچے اب منہ چھپائے بیٹھے ہیںانکے مطابق پی ڈی ایم کے جلسے ناکام ہو رہے ہیں حکومتی وزیر خود کو جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں ۔حکومت پروڈکشن آرڈر نا دینے کی دھمکیاں بند کرے ۔