جماعت اسلامی کے پیغام کو عوامتک پہنچانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لانا ہونگے: جاوید قصوری
لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک تحریک ہے اور ہمیں اس کو زندہ رکھنا ہے۔ جماعت اسلامی کے پیغام کو عوام الناس تک موثر انداز میں پہنچانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لانا ہونگے۔ ہماری یہ اولین ذمہ داری ہے کہ برائی کا راستہ روکیں اور اپنی بھر پور صلاحیت کے ساتھ اللہ کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔