بانی پاکستان کے مزار کی توہین ناقابل قبول ہے:خرم نواز گنڈا پور
لاہور( خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان کے مزار کی توہین اور ہلڑ بازی قابل مذمت ہے، قائد اعظم محمد علی جناح فادر آف دی نیشن ہیں، بانی پاکستان کے مزار کی توہین ناقابل قبول ہے، پاکستان کو لوٹنے والوں کا قائد اعظم کی فکر سے کیا لینا دینا ۔انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان کے مزار کی بے حرمتی پر معافی مانگنے کی بجائے کہا گیا کہ ہمارا کام آسان ہو گیا ۔فضل الرحمن کے چہرے پر پھیلی مسکراہٹ بتا رہی ہے کہ بدلہ لیا جارہا ہے۔