مریم صفدر کی خاوند کے ہمراہ مزار قائد پر ہلڑ بازی شرمناک ہے:نعمان لنگڑیال
لاہور( پ ر) صوبائی وزیر ایم پی ڈی ڈی ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ مریم صفدرکااپنے خاوند اور دیگر کے ہمراہ مزار قائد پر ہلڑ بازی کرنا شرمناک ہے ، قائد اعظم محمد علی جناح ؒبابائے قوم ہیں اور کسی کو بھی مزار قائد پر اس طرح کی ہلڑ بازی کی اجازت نہیں دیں گے۔ صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال نے کہاکہ کیا اقتدار کی حوس نے انہیں اندھا کردیا ہے ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں اور پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے اور انہیں مزار قائد پر ایسی حرکت کر کے ابھی بھی شرم نہیں آئی۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ قوم ایسے جاہلوں سے تعلق نہ رکھے اور اس وقعہ پر شدید احتجاج کریں کہ جس بابائے قوم نے ہمیں رہنے کے لئے چھت دی آج ہم آزاد وطن کے آزاد شہری ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں جس کی وجہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ہیں۔