حکومت کے خاتمہ پر ہی تحریک ختم ہو گی:لیاقت بلوچ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سیاسی امور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے لاہور میں بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت مخالف تحریک حکومت کے خاتمہ پر ہی ختم ہو گی۔ آئین میں حکومت کی تبدیلی اور خاتمہ کے تمام ذرائع موجود ہیں۔ عمران خان حکومت نااہل ، ناکام اور عوام دشمن ہے۔ مہنگائی ، بے روزگاری ، افراط زر ، پیداوار ی لاگت ناقابل برداشت ہو گئی ہے۔ زراعت ، صنعت ، تجارت کا پہیہ جام اور افراتفری کا شکار ہے۔ عوام کو قائل کریں گے کہ آزمائے مہروں کو مسترد کریں۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے جماعت اسلامی کی ملک گیر منظم ، بااعتماد اور امانت و دیانت کے پیکر کارکنان کی طاقت پر اعتماد کریں۔ دریں اثنالیاقت بلو چ نے آتش زد گی سے متاثرہ حفیظ سنٹرکے دورہ کے موقع پر تاجروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے نقصان پر دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہاکہ حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کا واقعہ بڑا المناک ہے۔