آرمینیا سے جنگ‘ آذربائیجان میں پاکستانی پرچموں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی
باکو (انٹرنیشنل ڈیسک) آرمینیا کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اپنا وزن آذربائیجان کے پلڑے میں ڈال کر آذری قوم کے دل جیت لئے ہیں اور اب وہاں پاکستانی پرچموں کی طلب بھی بڑھ گئی ہے۔ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنوکارا باخ کے متنازعہ علاقہ میں گئی ہفتوں سے جھڑپیں جاری ہیں۔ پاکستان میں تعینات آذری سفیر علی علی زادہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا آذربائیجان میں لوگ ترکی اور پاکستان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اسی وجہ سے وہاں پاکستانی جھنڈوں کی طلب بڑھ گئی ہے۔