اطلاعات و نشریات کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔انہوں نے اتوار کے روز تیسرے پہر سیالکوٹ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے جس میں پانچ شہری اور ایک فوجی شہید ہوگیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم اپنی بہادر مسلح افواج کو ان کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،علاوہ مختلف ٹویٹس میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس کی طرف سے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے موجودہ حکومت کے اقدامات کی پذیرائی ہماری مخلصانہ کوششوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں مزیدا قدامات کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ بھار ت کی جانب سے پاکستان کا نام مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس کی بلیک لسٹ میں شامل کرانے کے مذموم عزائم بری طرح ناکام ہوگئے ہیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان اپنی انتھک کوششوں سے دنیا میں پاکستان کا حقیقی مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے اس نازک وقت میں بعض عناصر کی جانب سے ملک کے تشخص اور شناخت کو نقصان پہنچانے کیلئے ملیشیا اور گروپوں کے استعمال کے جواز پر سوال اٹھایا.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024