اسرار خودی سے لیکر بال جبریل تک
میری شاعری کو شعر کے معیار پر جانچنا مناسب نہیں ہے کیونکہ اسرار خودی سے لیکر بال جبریل تک ہر کتاب میں میں نے یہ لکھا ہے کہ شاعری میرے لئے مقصود بالذات نہیں ہے۔ میں تو مسلمانوں کے سامنے حقائق بیان کرتا ہوں اور انہیں مشکلات زندگی کا مقابلہ کرنے کا مشورہ دیتا ہوں۔
(علامہ اقبال سے یوسف سلیم چشتی کی ملاقات میں گفتگو سے اقتباس)