ڈین برولیٹ امریکہ کے نئے وزیر توانائی ہوں گے
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کو اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کے اگلے وزیر توانائی کے عہدے کے لئے نا ئب وزیر توانائی ڈین برولیٹ کو نامزد کیا ہے، وہ ریک پیری کی جگہ لیں گے جو رواں برس اپنے عہدے سے استعفی دیں گے۔ ٹرمپ نے ٹویٹ میں کہا میں نے ڈپٹی سیکرٹری ڈین برولیٹ کو نئے وزیر توانائی کے طور پر نامزد کیا ہے،اس محکمہ میں مسٹر ڈین کا تجربہ منفرد ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ شاندار کام کریں گے ۔