مودی سے کہوں گی گائے نہیں خواتین کے مسائل پر توجہ دیں ‘مس کو ہیما مقابلے میں شریک حسینہ کا جج کو برجستہ جواب
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) مس کو ہیما 2019ء مقابلہ حسن میں حسینہ کی حاضر جوابی پر ہال میں قہقہے لگ گئے، 18 سالہ ویکونوساچو سے مقابلہ حسن کے دوران جج نے سوال کیا اگر وہ وزیراعظم مودی سے ملیں تو کیا کہیں گی جس پر حسینہ نے جواب دیا کہ میں مودی سے کہوں گی خواتین کے مسائل پرتوجہ دیںگائے پر نہیں ۔