بھارت میں انتہا پسندوں نے ’’پاکستان‘‘ گاؤں کا نام تبدیل کرانے کیلئے پٹیشن جمع کرا دی
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں انتہا پسندوں کا راج ہو گیا۔ ریاست بہار میں انتہا پسندوں نے ’’پاکستان‘‘ نامی گاؤں کا نام تبدیل کرنے کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔ انتہا پسندوں نے حکومت کو گاؤں کا نام ’’پاکستان‘‘ سے تبدیل کرنے کیلئے پٹیشن جمع کرا دی۔ بھارتی مسلمانوں نے 1947ء میں گاؤں کا نام ہجرت کرنے کی یاد میں رکھا تھا۔