سعودی فنکارہ منال الضویان دنیا کی 100 بااثر خواتین میں شامل
ریاض (اے پی پی) سعودی فنکارہ اور فوٹو گرافر منال الضویان کو دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ سعودی عرب میڈیا نے بتایا کہ منال الضویان سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں پیدا ہوئیں اور اب تک سعودی خواتین کی کارکردگی اور تاریخی یادداشتوں سے متعلق موضوعات پر21 فن پارے پیش کرچکی ہیں۔بااثرخواتین کی فہرست میں ان خواتین کو شامل کیا گیا تھا جنہوں نے 2019ء کے دوران انجینیئرنگ، خلائ، انسانی حقوق اور آرٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔