افغانستان : مسجد میں دھماکے سے شہداء کی تعداد 69 ہو گئی، اقوام متحدہ نے ایران کی مذمت کی
تہران(صباح نیوز) ننگر ہار میں مسجد میں دھماکے سے شہید ہونیوالوں کی تعداد 69 ہو گئی ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو نے بھی بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ننگرہار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ،افغاستان کی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔سید عباس موسوی نے کہا کہ نہتے نمازیوں کو نماز کے دوران دہشتگردانہ حملے کا نشانہ بنانا شیطانی عزائم کی تکمیل اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ واریت کو ہوا دینا اور افغانستان میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔