استعفوں کی بات اپوزیشن کی دھمکی، لاک ڈائون کی اجازت نہیں دیں گے: گورنر
لاہور (اے پی پی ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو من مرضی لاک ڈائون اورملک جام کر نے کی اجازت نہیں دیں گے۔ استعفوں کی بات اپوزیشن کی صرف دھمکی ہے وہ کبھی استعفے نہیں دیں گے۔ ہم اپوزیشن سے مذاکرات کر نا چاہتے ہیں لیکن اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو پھر ہم آئندہ کی حکمت عملی کا فیصلہ کر یں گے۔ ہم 126دن دھر نا دے چکے ہیں جب جے یوآئی (ف) اور دیگراپوزیشن جماعتیں دھر نا دیں گی تو ان کو لگ پتہ جائیگا یہ کتنا مشکل کا م ہے۔ میری چوہدری براداران سے ملاقات ہو چکی ہے وہ اپوزیشن کیساتھ مذاکرات میں اپنا کردار ادا کر نے کو تیار ہیں۔ وہ گورنر ہا ئوس لاہور میں انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل فائونڈیشن کے زیر اہتمام''سپورٹس اینڈ کلچرل کانفر نس ''سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق ،انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل فائونڈیشن کے عمر خیام، صدر میاں جاوید علی، عبیدالر حمن اورتحر یک انصاف کے رکن رانا اختر حسین سمیت دیگر بھی موجو دتھے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے پاور فل کمیٹی بنا دی ہے ہم اپوزیشن سے یہ گارنٹی چاہتے ہیں کہ اپوزیشن مکمل طور پر امن احتجاج کر یں۔ ہم انکی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے لیکن اگر اپوزیشن یہ سمجھتی ہے کہ وہ احتجاج کے نام پرقانون کو ہاتھ میں لیکر اپنی من مر ضی کر لیں گے تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوسکتا۔ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ مولانا فضل الر حمن سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں اگر موجودہ حالات میں ملک میں انتشار اور فساد پیدا کر نے کی کوشش کر یں گے تو اس سے کشمیریوں سے حمایت کیلئے پاکستان میں جو اتحاد اور یکجہتی قائم ہے ا س کو بھی شدید نقصان ہوگا، اس لیے اپوزیشن کو احتجاجی سیاست سے گریز کر نا چاہیے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ تحر یک انصاف احتجاج کی مخالف نہیں مگرجب مولانا فضل الر حمن پہلے ہی کہہ رہے ہیں کہ میں پورے ملک کو بند کردوں گا توا یسا کسی صورت نہیں ہو نے دیا جائیگا۔ اگر وہ پر امن احتجاج کر نا چاہتے ہیں تو وہ جہاں مر ضی احتجاج کر لیں ہمیں اس پر کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت نے ملک میںنوجوانوں سمیت قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں ان پر مکمل عملددرآمد کیا جائیگا۔