حکمران ملک کی اکثریت کو مزید غربت میں دھکیل رہے ہیں:جواداحمد
لاہور( کلچرل رپورٹر )چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جوا د احمد نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کا گروہ ملک کی اکثریت کو مزید غربت اور طبقاتی تقسیم کی طرح دھکیل رہا ہے، ریاست کا کردار ماں جیسا ہے کیونکہ اس کا کام روزگار اور بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے مگر تحریک انصاف کی حکومت ہر روز 99فی صد کے صبر کا امتحان لینے میں مصروف ہے،برطانوی شاہی جوڑے کو سر آنکھوں پر بٹھانا اس بات کی دلیل ہے کہ ہم میں سے ابھی تک ان سے مرعوب ہونے کا احساس نہیں نکلاان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا یہ بات سمجھ سے بالاترہے کہ مدینہ کی ریاست کے دعوے داروں کے دور حکومت میں اسی ریاست کے ماڈل پر بنایا گیا بیت المال اپنی افادیت کھو چکا ہے صوبے کے کروڑوں سفید پوش جن کی فی کس آمدنی متوسط طبقے سے بھی کم ہے اور جو اپنی ضروریات کیلئے اس ادارے کے مرہون منت تھے آج بھوک اور افلاس کے ہاتھوں خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں مگرتحریک انصاف ابھی تک نہ تو فنڈز جاری کرسکی اور نہ ہی محلہ کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے سکی تحریک انصاف کی اس نااہلی کے باعث بیت المال کے دفتر کے باہر مریضوں کے ایسے لواحقین موجودہیں جو اپنے مریض کی جان بچانے والی ادویات اورعلاج و معالجہ کیلئے رقم جاری نہ کرنے کا سن کر گڑ گڑ اکر رو پڑتے ہیں۔