نوائے وقت کے کالم نگار حامد خان کا ختم چہلم آج ہوگا
سیالکوٹ(نامہ نگار)تحریک پاکستان کے کارکن و روزنامہ نوائے وقت کے سیالکوٹ میں نامہ نگار اور کالم نگار حامد علی خان مرحوم کی روح کی ایصال ثواب کیلئے ختم چالیسواں و قرآن خوانی آج صبح دس بجے سے گیارہ بجے تک جامع مسجد کینال ویو لاہور میں ہوگی اور بعد میں دعا کی جائے گی۔