مذاکرات کی ناکامی پر حکومت پلان بی پر عمل کرے گی:سید عابدجعفری
رائے ونڈ (نامہ نگار)سینئر رہنماء تحریک انصاف سید عابد حسین جعفری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کیخلاف آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے بعد حکومت نے بھی مارچ کو روکنے کیلئے حکمت عملی تشکیل دی ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان اور ان کی ٹیم سے مذاکرات کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں وفاقی حکومت نے پلان بی بھی تیار کر لیا ہے۔ حکومت کے پلان بی کے تحت اگر مولانا فضل الرحمان سے حکومتی کمیٹی کے مذاکرات ناکام ہوئے تو اس صورت میں حکومت مذہبی حلقوں کی حمایت حاصل کریگی۔