عمران خان کی موجودگی میں کبھی اچھاوقت نہیں آسکتا:سعدیہ تیمور
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ عمران خان ایک سال سے کہہ رہے ہیں کہ اچھا وقت شروع ہونے والا ہے ، عمران نیازی کی موجودگی میںا چھا وقت کبھی شروع نہیں ہوگا ، عمران نیازی اب جھوٹ بولنا چھوڑ دیں اور عوام کے لئے فلاحی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی باربار ٹیکس لینے کا اعلان کیوں کررہے ہیں ،ایک طرف وہ کہتے ہیں کہ میں مقبول وزیراعظم ہوں اور دوسری طرف وہ ٹیکس کی عوام سے باربار درخواست کررہے ہیں،اگر وہ مقبول ہیں تو پھر عوام ان پر اعتماد کیوں نہیں کررہے اور ان درخواست پر حکومت کو ٹیکس کیوں نہیں دے رہے ،کامیاب جوان پروگرام میں بھی عمران نیازی عوام سے ٹیکس مانگتے رہے ، انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کی موجودگی میں کوئی پروگرام کامیاب نہیں ہوسکتا ، کامیاب جوان پروگرام بھی نوجوانوں سے دھوکہ ہے۔