رہنما پی ٹی آئی مشتاق ورک ودیگر کی صوبائی وزیر زراعت سے ملاقات
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماو بزرگ سیاستدان چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ اور چوہدری عمر مشتاق ورک نے شیخ احسن حبیب، ملک حبیب سلطان کھوکھر، رانا شکیل انجم کاشی کے ہمراہ صوبائی وزیر زراعت نعمان احمد لنگڑیال سے ملاقات کی جس میں زرعی شعبہ میں اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی، پی ٹی آئی رہنمائوں نے انہیں بتایا کہ شیخوپورہ زرعی ضلع ہونے کے ناطے نہایت اہمیت کا حامل ہے جہاں کے کسانوں ،کاشتکاروں اور زمینداروں کا سابقہ حکومتوں نے شدید استحصال کیا ہے اور انہیں مراعات فراہم کرنے کی بجائے ہمیشہ طفل تسلیاں دی جاتی رہیں ملکی تاریخ کا یہ واحد دور ہے کہ جس میں حقیقی معنوں میں زرعی اصلاحات کے ساتھ ساتھ اس شعبہ وابستہ عوام کو بھرپور ریلیف دیا ہے جبکہ بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات حاصل کرنے کیلئے جو حکومتی شبانہ روز جدوجہدجاری ہے ۔