حضرت داتا گنج بخشؒ کی تبلیغ سے خطہ لاہورمیں اسلام کی روشنی پھیلی: محمد علی قادری
لاہور (پ ر) جامع مسجد پیر شیرازی لوہاری دروازہ اور جامع مسجد معصومیہ گلشن داؤد مناواں میں حضور سیدنا داتا گنج بخشؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بڑے اجتماعات سے خطاب میں ممتاز رہنما صدر مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان مولانا محمد علی قادری نے کہا کہ سرزمین ہند میں حضور داتا گنج بخشؒ نے اسلام کا نور پھیلایا آپ افغانستان سے لاہور تشریف لائے اسلام کی تبلیغ کیلئے اور آپ کی مبارک تبلیغ سے اور مبارک کرامات سے بڑی تعداد میں ہندو مشرف بہ اسلام ہوئے رائے راجو جوگی لاہور کا گورنر تھا اور جادوگر بھی تھا وہ بھی آپ کی کرامات دیکھ کر مسلمان ہو گیا اور سینکڑوں کی تعداد میں اس کے عقیدت مند بھی مسلمان ہو گئے آپ نے نہ صرف لاہور بلکہ ملتان تک غیر مسلموں کو مسلمان کیا ۔