ملکی مسائل سے حکومت لاپرواہ کیوں

مکرمی! موجودہ حکومت اور وزیراعظم جب یہ کہتے ہیں کہ ایک سال کے بعد ہی لوگ تبدیلی کا کہہ رہے ہیں عوام صبر کریں… ہر بار جو بھی حکومت میں آتا ہے اس کی طرف سے یہی کچھ مشترکہ بیانیہ سننے میں آیا کہ عوام کو کڑوی گولی کھانا پڑیگی۔ پی ٹی آئی گو عرصہ دراز کے اقتدار میں آئی تو تبدیلی کب آئیگی۔ امیر جس تیز رفتاری سے آگے جا رہا ہے اس سپیڈ سے غریب پستی کی طرف لوٹ رہا ہے لاکھوں لڑکیاں جہیز نہ ہونے پر اپنے سروں میں سفیدی دیکھ رہی ہیں غربت بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے معاشرہ میں ہم آہنگی کا فقدان ہے جس کے پاس پیسہ ہے وہ مجرم ہو کر بھی سہولیات کا حقدار مظلوم حق سے بھی محروم… صحت کارڈ کی تقسیم بھی کچھ اس طرح کی گئی ہے کہ جہاں سے سہولیات کی فراہمی ہونا ہے وہ سنٹرز لوگوں کے گھروں سے کافی دور ہیں۔(فرحان اشفاق، بھاٹی گیٹ لاہور)