امرتسر ٹرین حادثہ:وزیراعظم عمران خان کاحادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
وزیر اعظم عمران خان نے امرتسر ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے امرتسرحادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا، واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں دسہرے کے تہوار کے موقع پر راون کو جلاتے ہوئے ایک ٹرین حادثے میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور 150 سے زیادہ زخمی ہو گئے ۔