آئی جی پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے ایک واقعے کی دوسری ایف آئی آر پر پابندی لگا دی ہے، کراس ورژن میں دفعہ 181کے تحت بیان قلمبند کیا جائے گا۔سینٹرل پولیس آفس سے جاری مراسلے کے مطابق ایک واقعے کی دوہری ایف آئی آر پر پابندی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں لگائی گئی ہے۔کراس ورژن کے مقدمے میں ایس ڈی پی او ہفتہ وار میٹنگ کرنے کا پابند ہوگا۔مراسلے کے مطابق غفلت اور کوتاہی پر تفتیشی افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی، کراس ورژن کے مقدمات جلد نمٹانے کے لیے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ سے مدد لی جائے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024