آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطہ میں امن اور استحکام کے حوالہ سے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے قطری نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمان ال تھانی سے ملاقات کے دوران کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور اور خطہ کی سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ قطری نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں اور خطہ میں امن اور استحکام کے لیے جاری کوششوں کو تسلیم کیا اور سراہا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024