دعوت و تبلیغ سے انسانی زندگی کی کھیتیاں ہمیشہ سرسبز شاداب رہتی ہیں
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) محمدی مسجد لالکڑتی میں دعوت و تبلیغ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ دعوت و تبلیغ کے ذریعے پائیدار امن وا مان تعلیمات نبویؐ کی روشنی میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔ دعوت و تبلیغ سے انسانی زندگی کی کھیتیاں ہمیشہ سرسبز شاداب رہتی ہیں۔ مفاہمت اور بھائی چارہ اسلام کی بنیاد‘ جس پر پورے دین کا انحصار ہے اشاعت دین کیلئے گھر سے دعوت تبلیغ ضروری ہے۔ دعوت و تبلیغ نبی پاکؐ کی سنت ہے۔ ختم نبوت کے بعد یہ کام اب امت مسلمہ نے ادا کرنا ہے۔ اگر ہر شخص اپنا اپنا کردار ادا کرے‘ تو پاکستان امن و امان کا گہوارہ بن جائے گا۔ نبی پاکؐ کے منشور پر عمل کرنے والے ہی فلاح کی منزل پا سکتے ہیں۔ نماز‘ حج ہماری منزل نہیں‘ بلکہ منزل مقصود تک پہنچنے کا راستہ ہے۔ پاکستان اور مسلمان کو صحیح معنوں میں ترقی کی منازل پر لانے کیلئے اسلامی نظام نافذ کرنا ہوگا۔ علماء حق نہ صرف اسلام کے بلکہ امن و امان کے بھی ذمہ دار ہیں۔