موبائل آئی ڈینٹٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلانگ سسٹم کے نفاذ کی حتمی تاریخ میں توسیع
اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)پاکستان ٹیلی کمیو نیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے موبائل ڈیوائس صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کے اصرار پر موبائل آئی ڈینٹٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلانگ سسٹمDIRBS) )کے نفاذ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں موبائل ڈیوائس صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے موبائل ڈیوائسز کی توثیق کا سلسلہ اپنے موبائل کے آئی ایم ای آئی کے ذریعے جاری رکھیں ۔ موبائل ڈیوائس کی قانونی حیثیت کی تصدیق کے لئے اپنا آئی ای ایم آئی اپنے موبائل سے *#06#ڈائل کرکے حاصل کیا جا سکتا ہے۔