تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تاجروں کو اعتماد میں لیا جائے، چیئرمین آر ڈی اے
راولپنڈی (نمائندہ خصوصی ) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک شاہد سلیم نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے پہلے چیمبر آف کامرس اور انجمن تاجران کو اعتماد میں لیا جائے، تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق ہونا چاہیے تجاوزات کے خاتمے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ تاجر برادری نے ناجائز تجاوزات کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم اور انجمن تاجران کے فورم سے تجاوزات کا مسلہ احسن طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے، آپریشن کے نام پر بلیک میل یا ہراساں نہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین آرڈی اے عارف عباسی اور چیئر مین پی ایچ اے آصف محمودسے ملاقات میں کیا۔ عارف عباسی نے راولپنڈی چیمبر کے وفد کو یقین دلایا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے انجمن تاجران اور چیمبر آف کامرس کو اعتماد میں لیا جائے گا۔