ٹریکٹر کے درآمدی پرزہ جات پر سیلز ٹیکس ختم، ریفنڈ ادائیگی کا مسئلہ حل کیا جائے، پاما
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پاما) کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوحید خان نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے کہا ہے کہ وہ ٹریکٹر مینوفیکچررز کے پانچ ارب روپے سے زائد ریفنڈ ادائیگی کا مسئلہ حل کرائیں جو ایف بی آر نے اپریل 2018ء سے ادا نہیں کئے ہیں۔اس حوالے سے ایک خط وزیر خزانہ اسد عمر کو تحریر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس مسئلے سے انڈسٹری میں مالی مشکلات بڑے پیمانے پر ٹریکٹر مینوفیکچررز کو نقصان پہچا رہی ہیں۔ انہوں نے فوری ادائیگی کی اپیل کی اور ٹریکٹر کے درآمدی پرزہ جات پر امپورٹ اسٹیج پر سیلز ٹیکس کو بھی ختم کرنے کی درخواست کی۔