ایف ایف سی کے زیراہتمام دو روزہ انٹرنیشنل ٹیکنیکل سمپوزیم
اسلام آباد(خبرنگار)فرٹیلائزر بنانے والی بڑی کمپنی ایف ایف سی کی جانب سے منعقد کیا گیا دو روزہ انٹرنیشنل ٹیکنیکل سمپوزیم اسلام آباد میں کامیابی سے اختتام پزیر ہو گیا ہے۔ اس ایونٹ میں انڈسٹری ایکسپرٹس، ٹیکنالوجی لیڈرز اور کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ماہرین کی جانب سے معلومات شئیر کی گئیں جس سے اس ایونٹ میں شریک افراد نے فائدہ اٹھایا۔ ایف ایف سی کے چیف ایگزیکٹو اور مینجنگ ڈائریکٹر جنرل طارق خان نے انڈسٹری کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سمپوزیم کے نتیجے میں تمام افراد کو انڈسٹری کے حوالے سے چیزوں اور مسائل کو سمجھنے میں بہتر طور پر مدد ملے گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی، حب پاور کمپنی کے سی ای او، خالد منصور نے کہا کہ تجارت اور انڈسٹری کے حوالے سے پالیسی سازی میں حکومت اور انڈسٹری کو مل بیٹھ کر کام کرنا ہوگا۔ خالد منصور کا کہنا تھا کہ حکومت اور انڈسٹری لیڈرز کو ملکر فارمنگ کمیونٹی کو فرٹیلائزر کے بہتر استعمال کے حوالے سے آگاہ کرنا ہوگا۔ اس ایونٹ میں قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے تین سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ایونٹ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے ایونتس سے فرٹیلائزر انڈسٹری کے مسائل کو جاننے اور ان کے حل کے لیے کوششیں کرنے میں مدد ملے گی۔