تجاوزات آپریشن کیخلاف چھوٹے ریڑھی ،ٹھیہ والے تاجروں متحد ہو گئے
اٹک( نامہ نگار ) تجاوزات آپریشن چھوٹے ریڑھی ٹھیہ والے تاجروں کے حقوق کیلئے بلدیہ اٹک کے منتخب عوامی نمائندے ایک پیج پر اکٹھے ہو گئے ہنگامی اجلاس میں آپریشن سے پہلے چیئرمین بلدیہ کو آگاہ کرنے چھوٹے تاجروں کو متبادل جگہ فراہم کرنے ، بلدیہ کے کرایہ دار دکانداروں کو نہ چھیڑنے اور اسسٹنٹ کمشنر کو فوری طور پر تبدیل کرنے کے مطالبات اور قراردادیں ہنگامی اجلاس میں منظور کر لی گئیں بلدیہ اٹک کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین و کنوینئر ہائوس ملک طاہر اعوان کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس کی ابتدائی کاروائی راجہ زاہد محمود نے چلائی اجلاس سے چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود ، کونسلران حاجی اکرم خان ، میڈیم خالدہ رانا ، شیخ ظہور الہٰی ، شاہنواز شانی ، شیخ نثار احمد ، نوید خٹک ، شیخ غلام صمدانی ، حاجی سیف الرحمن نے خطاب کیا ، چیئرمین و ممبران نے اپنے خطا ب کیا۔اجلاس کے دوران کمرہ کے باہر شہر کے تاجروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی بعدازاں چیئرمین شیخ ناصر محمود نے تاجروں سے گفتگو میں کہا کہ بلدیہ اٹک آپ کے ساتھ کھڑا ہے کسی تاجر سے زیادتی نہیں ہونے دیں گے ۔