اپنے ساتھ کھڑے ہونے والے تمام دوستوں کو سلام پیش کرتا ہوں
باہتر (نامہ نگار)پی ٹی آئی کے اُبھرتے ہوئے نوجوان رہنماء بلال خان نے علاقہ نلہ میں پی ٹی آئی کے تمام مقامی رہنمائوں، ورکروں ، ووٹروں سپورٹروں اور بالخصوص یوتھ ونگ کے نوجوانوں کا بھر پور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے ساتھ کھڑے ہونے والے تمام دوستوں کو سلام پیش کرتا ہوں اِن کی محنت اور کاوشوں میں کوئی شک نہیں عزت ذلت کا مالک صرف اور صر ف اللہ تعالیٰ کی پاک ذات ہے جِس طرح میرے تمام ساتھیوں نے علاقہ نلہ کی یو سی دھریک باہتر ،جبی اور جھنگ میں اپنے تمام تروسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے لیے جو کوشش کی ہے وہ واقعتا قابلِ تعریف ہے کیونکہ وڈیروں اور سرمایہ داروں کے سامنے ڈٹ کر مردانہ وار مقابلہ کرنا بھی ہر کسی کے بَس کی بات نہیں ۔