اوپن یونیورسٹی واہ کینٹ کیمپس بنیادی سہولیات سے محروم
واہ کینٹ( نامہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات نے بتایا کہ ہمارا سٹیڈی سینٹر گیلانی اسکول بنایا گیا ہے جہاں پرفرنیچر کی حالت انتہائی ابتر ہے واش رومز میں پانی کی سہولت نہیں جبکہ اس کی صفائی کا نظام بھی درست نہیں جبکہ استاد کلاس روم میں طلباء و طالبات کو تعلیم دیتے وقت کلاس روم کا دروازہ اندر سے کنڈی لگا کر بند کر لیتے ہیں تاکہ باہر سے کوئی چیکنگ کے لئے نہ آسکے طلباء و طالبات نے علامی اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹڈی سینٹر ایسے سکول یا کالج میں قائم کیا جائے۔